متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

دبئی میں اوورسیز پاکستانیوں کی تقریب میں بدنظمی، اسد قیصر اٹھ کر چلےگئے

خلیج اردو: دبئی میں اوورسیز پاکستانیوں کی تقریب میں بدنظمی کے باعث مہمان خصوصی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر تقریب سے چلےگئے۔

اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اوورسیز کے مسائل حل نہیں کیے، ووٹ کا حق لے کر کیا کریں، اپنے ہی ملک میں زمینوں پر قبضے ہوگئے۔

اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے اوورسیز کے موبائل فونز پر بھی ٹیکس لگا دیا ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر سوالات کی بوچھاڑ کردی اور اوورسیز پاکستانیوں کے احتجاج کے باعث تقریب بدنظمی کا شکار ہوگئی۔

اسد قیصر سے جواب نہ بن پڑے تو تقریب چھوڑ کر چلے گئے، صحافیوں نے روکنے کی کوشش کی تو یہ کہہ کر نکل گئے کہ بس ابھی آتا ہوں ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button