خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی بین الاقوامی کشتی شو2022 میری ٹائم کا ماحول دوست مستقبل پیش کرے گا

خلیج اردو: بین الاقوامی جہاز رانی اور تفریحی صنعت کو ایک ساتھ لاتے ہوئے دبئی بین الاقوامی کشتی شو 9 سے 13 مارچ تک ہوگا، انٹرایکٹو خصوصیات اور پائیداری کی اہمیت کو نمایاں کرنے والے اس پانچ روزہ شو میں34 پرتعیش تفریحی کشتیاں شریک ہوں گی۔ دبئی کے نئے ہاربر پر ہونے والا اس شو کا 28 واں ایڈیشن مینا یاٹنگ انڈسٹری کا کووڈ19 کی وبا کے بعد پہلا بین الاقوامی ان پرسن ایونٹ ہے۔ جس میں 800 سے زائد برانڈز کی پرکشش عالمی سمندری کولیکشن پیش کی جائیں گی۔ یہ شو دبئی کے بین الاقوامی سمندری مرکز کی حیثیت کو مزید مستحکم کرے گا جس میں 54 سے زیادہ ممالک کے نمائش کنندگان گلوبل سپر یاٹ کا 12.6 فیصد رکھنے والے خطے میں اپنی جدید ترین پرتعیش کشتیاں پیش کریں گے۔ شومیں آنے والے سیاح گلف کرافٹ، صنريف یاٹس، والضعن ، بلیو گلف کشتیاں اور الفجرجیسی عالمی برانڈز سمیت پرنسز یاٹس، کرانشی، سانلورینزو اور أزيموت یاٹس سمیت دیگر علاقائی لانچوں کا مشاہدہ کرسکیں گے۔ پرنسس یاٹس گلف کے منیجنگ ڈائریکٹر سليم تايسون نے کہا کہ ہماری پرنسز ایکس 95 اور کرانشی 78 کی دبئی انٹرنیشنل بوٹ شو میں لانچنگ کے علاوہ مشرق وسطیٰ میں کوئی بہتر جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ہم اپنی پرتعیش کشتیوں سی بوب اور ولیم ٹینڈرز کے ساتھ ، متحدہ عرب امارات میں الظاعن تفریحی کشتیوں کو بھی پیش کریں گے اور اپنے مشرق وسطیٰ کے سامعین کے لیے غیر معمولی لگژری کشتیاں لے کر آرہے ہیں۔ ڈی آئی بی ایس 2022 ماحولیات سے متعلق مصنوعات پر توجہ دینے کی وجہ سے صنعت کو ایک پائیدار مستقبل کی راہ پر گامزن اور صنعت کی جانب سے ماحولیاتی بہتری کے اقدا،ات پر بحث کو فروغ دے گا۔ اس ایونٹ کے منتظم،دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے ایگزیکٹو نائب صدر برائے ایونٹ منیجمنٹ ٹریکسی لوہ میرمند نے کہا کہ "دبئی نے خود کو جدت کے مستقبل پر انکیوبیٹر کے طور پر ثابت کیا ہے۔ 28 واں ایڈیشن، امارات کی حیثیت کو بحری اور تفریحی صنعت کی ایک محرک قوت کے طور پر مزید تقویت بخشے گا، جس میں ہمارے بہت سے اہم نمائش کنندگان اس صنعت میں پائیداری کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button