متحدہ عرب امارات

اگر آپ کوتیز رفتاری پر ٹریفک جرمانہ ہو جائے اور آپ مطمئن نہیں تو اپیل کیلئے کیا کرنا ہوگا؟

خلیج اردو
شارجہ: متحدہ عرب امارات کے مختلف امارات میں تیز رفتاری کی حد مقرر ہے جس سے تجاوز کی صورت میں آپ کو جرمانہ ہوگا۔ تاہم ممکن ہے کہ آپ کو جرمانہ ہو اور آُ مطمئن نہیں تو ایسی صورت میں کیا کرنا ہوگا؟

اس حوالے سے ایک صارف نے سوال پوچھا ہے جس کو ہم اپنے قارئین کی نظر کررہے ہیں تاکہ اس سے آگاہی لی جا سکے۔

سوال : مجھے ابھی ٹریفک جرمانے کا نوٹیفیکیشن ہوا اور یہ شارجہ میں تیز رفتاری کے باعث ہوا ہے۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے تو میں قانونی رفتار کے مطابق ہی گاڑی چلا رہا تھا۔ کیا کوئی ایسا طریقہ ہے جس میں اس فیصلے کو میں چیلنج کر سکتا ہوں؟ اس کیلئے مجھے کون کونسے دستاویزات کی ضرورت ہوگی؟

جواب: آپ کے سوال کے مطابق آپ شارجہ پولیس کے جرمانے کیے جانے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔ آپ اس کیلئے اعتراض درج کریں گے جس کی بنا پر پولیس کیمرہ کی ریکارڈنگ دیکھے گی اور یقینی بنائے گی کہ جرمانہ درست ہوا ہے یا نہیں۔

اگر پولیس آپ کا اعتراض قبول نہیں کرتی تو آپ کو شارجہ کے استعاثہ میں جا سکتے ہیں۔ آپ اس حوالے سے استعاثہ ٹریفک کے ساتھ درخواست دائر کر سکتے ہیں جہاں سے آپ کو شارجہ ٹریفک کورٹ ریفر کیا جا سکتا ہے۔

آپ عدالت سے چھان بین اور تصدیق کی درخواست کر سکتے ہیں۔ عدالت دیکھے گی کہ آپ پر جو جرمانہ عائد کیا گیا ہے وہ قانونی تقاضوں کو پورا کرتا ہے یا نہیں۔

اس حوالے سے مزید رہنمائی کیلئے آپ شارجہ پولیس یا شارجہ ٹریفک پراسیکیوشن سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

Source: Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button