خلیج اردو
دبئی: دبئی پولیس کو کار حادثے میں ہلاک ہونے والی ایک خاتون کی لاش کی شناخت کیلئے عوام کی مدد درکار ہے۔
ظاہری طور پر افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والی خاتون بر دبئی کے علاقے میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہوئی ہے۔
ہلاک ہونے والی کے پاس کوئی بھی شناخت کے دستاویزات نہیں اور اس کی گم شدگی کی کوئی اطلاع بھی نہیں۔
پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ خاتون کی شناخت میں مددگار ثابت ہونے والے معلومات پورٹ پولیس اسٹیشن کو ارسال کرنے چاہیئے۔ اس کیلئے پولیس کے رابطہ نمبر 04-90 پر پولیس کال سنٹر کو معلومات دی جا سکتی ہے۔
Source: Khaleej Times







