متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: آج موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، بارش ہونے کے بھی امکانات ہیں-

گاڑی چلانے والوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ احتیاط سے ڈرائیو کریں۔

نیشنل سینٹر آف میٹورولوجی (این سی ایم) نے متحدہ عرب امارات میں آج کے دن نسبتا موسم ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے ، ساحلی اور مغربی علاقوں میں تیز بارش ہونے کا بھی امکان ہے-

نیشنل سینٹر آف میٹورولوجی (این سی ایم) کے مطابق ، آج فوجیرہ میں دیبہ اور راس الخیمہ میں الجزیرہ اور الحمرا میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

این سی ایم (NCM) نے 38 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کی پیش گوئی کی ہے-جس سے دھول اور ریت اڑ سکتی ہے جو دیکھنے کی صلاحیت کو متاثر کرسکتی ہے-

بحیرہ عرب اور بحیرہ عمان میں سمندر میں پانی کا بہاؤ معمول سے تھوڑا ذیادہ ہوگا-

Source : Khaleej Times
19 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button