خلیج اردو: پاک بحریہ کے جہازوں سمیت پاکستان میری ٹاٸم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز نے ابوظہبی کا دورہ کرتے ہوئے مشترکہ مشق میں حصہ لیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس شمشیر، پی این ایس عظمت اور پاکستان میری ٹاٸم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز کولاچی نے ابوظہبی کا دورہ کیا ہے
ترجمان کے مطابق ابوظہبی کی بندرگاہ منیٰ زید آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ نے پاکستانی جہازوں کا بھرپور استقبال کیا۔
ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ اس دورے کے دوران مشن کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسرز نے اماراتی بحریہ کے سربراہ، کمانڈر کوسٹ گارڈ اور دیگر عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں ہیں۔
#PakNavy Flotilla comprising PNS SHAMSHEER, #AZMAT & PMSA KOLACHI Port called Abu Dhabi. PN Msn Cdr Called-on Military leadership of UAE & matters of mutual interests were discussed. PN Ships on completion of port visit, participated in bilateral passage ex with UAE Naval ships. pic.twitter.com/isTIYYeMsH
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) April 2, 2022
تپاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مذید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستانی جہازوں نے اماراتی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔
اس دورے کے متعلق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہپاکستانی بحری جہازوں کے اس دورے سے دونوں برادر ممالک کے مابین پہلے سے موجود تعلقات کو مذید فروغ ملے گا