نلیج اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (KHDA) نے اعلان کیا ہے کہ نجی اسکولز میں رمضان کے مقدس مہینے کے دوران کام کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے۔
نجی اسکول کے ریگولیٹر نے دبئی کے اسکولز کو ایک سرکلر بھیجا ہے-جس میں ان کا کہنا ہے کہ نظرثانی شدہ اسکولز کے اوقات کا جائزہ سروے کی تکمیل کے بعد کیا گیا ہے جس میں رمضان کے مقدس مہینے میں اسکولز سے فاصلاتی تعلیم کے اوقات کے بارے میں سوالات کیے گئے تھے۔ اسکولز کی اکثریت نے صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کے اوقات کار کو ترجیح دی۔
سرکلر میں کہا گیا ہے ، "اگر یہ اوقات مناسب نہیں ہیں تو ، براہ کرم بلا جھجک اپنی والدین کی کمیونٹی سے مشورہ کرکے ان میں ترمیم کریں۔ اگر آپ یہ اوقات تبدیل کرتے ہیں تو ، براہ کرم جتنی جلدی ہو سکے ہمیں rpc@khda.gov.ae پر لکھ کر بتائیں-
کے ایچ ڈی اے (KHDA) نے اس دوران طلبا کو ہوم ورک اور اسائنمنٹ دیتے وقت اسکولوں کو بھی باور کرایا ہے کے”رمضان المبارک کے دوران ، پورے اسکول کی جماعتیں ، جن میں طلباء ، اساتذہ اور والدین بھی شامل ہیں – وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ نماز میں اضافی وقت گزاریں گے۔ ہم اسکولز سے امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے طلباء کے لئے طے شدہ ہوم ورک اور اسائنمنٹ کی مقدار کے حوالے سے اس پر دھیان رکھے گا۔”
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ "ہر رمضان میں ، ہم صبر ، یکجہتی ، ہمدردی اور اندرونی طاقت کی خوبیوں کی مشق کرتے ہیں۔ لیکن اس رمضان میں ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ ان فضائل کو راغب کرنے کی ضرورت ہوگی-
Source : Khaleej Times
21 April 2020







