متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس: متحدہ عرب امارات کا سب سے کم عمر کوویڈ-19 مریض صحت یاب ہوگیا –

9 سالہ بچے ہروی ایمانوئل میگوس کو 21 اپریل کو کورونا وائرس سے مکمل طور پر صحت یاب ہونے پر ایس-کے-ایم-سی(SKMC) سے ڈسچارج کردیا گیا اس کا ایک مہینے اسپتال میں علاج کیا گیا-

ہروی ایمانوئل میگوس جو متحدہ عرب امارات میں اپنی فیملی کے ساتھ مقیم ہے- ہروی اپنے ماں باپ کا اکلوتا بچہ ہے-22 مارچ کو اسے ایس کے ایم سی (SKMC) میں داخل کرایا گیا تھا اور اسے 23 مارچ کو تشویشناک حالت میں آئی سی یو (ICU) میں منتقل کردیا گیا تھا۔

اس نے یکم اپریل کو آئی سی یو(ICU) میں اپنی 9 ویں سالگرہ منائی۔

11 اپریل کو اسے پیڈس جنرل وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا-

منگل کی شام 21 اپریل کو ، ایس کے ایم سی (SKMC) کے اسٹاف نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے چھوٹے بچے کی صحت یابی کا جشن منایا۔

Source : Khaleej Times
22 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button