
خلیج اردو: عجمان پولیس نے آج ‘آِیز آف ہومز’ کے نام سے ایک مہم شروع کی ہے جس کا مقصد گھروں میں نگرانی/سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے بارے میں آگہی پیدا کرنا ہے۔
میڈیا اور تعلقات عامہ کے شعبہ کی سربراہ میجر نورا سلطان الشمسی نے کہا کہ یہ مہم علاقے میں سیکورٹی کو بڑھانے کے لیے پولیس کی کوششوں کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد یہ بھی یقینی بنانا ہے کہ لوگوں کی رازداری کی خلاف ورزی نہ ہو، لہذا، مالک مکان کی ان وڈیوز کو کہیں بھی شائع یا شیئرکرنے کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرولینس پولیس کے لیے کسی بھی جرائم کو حل کرنا آسان بناتی ہے۔ الشمسی نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے فلمایا گیا کوئی بھی مواد شائع کرنا اس کے پبلشر کو قانون کے سامنے جوابدہ کرتا ہے، کیونکہ یہ عمل لوگوں میں خوف پیدا کرتا ہے، سیکورٹی کو غیر مستحکم کرتا ہے، اور پولیس کے کام کو متاثر کرتا ہے۔






