
خلیج اردو
دبئی: یو اے ای کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے کچھ علاقوں میں بارشوں کیلئے کوڈ اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ خطرناک موسمی واقعات متوقع ہیں اور رہائشیوں کو حکام کی طرف سے جاری کردہ مشورے پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
این سی ایم نے دیگر علاقوں کے لیے کوڈ یلو الرٹس بھی جاری کیے ہیں جبکہ ابوظہبی پولیس نے ڈرائےیوروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بارش کے موسم کی وجہ سے احتیاط برتیں۔
ملک کے مشرقی حصے اب بھی گزشتہ ہفتے ہونے والی ریکارڈ توڑ بارش سے بحال ہو رہے ہیں جس میں سات افراد ہلاک ہوئے۔ سڑکوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے اور املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔
این سی ایم نے موسم کی پیش گوئی میں کہا ہے کہ مشرق میں بارش کے متحرک بادل کچھ اندرونی اور جنوبی علاقوں تک پھیل سکتے ہیں۔ 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والی ہوائیں کل یکم اگست کو گردوغبار اڑانے کا باعث بنیں گی۔
حکام کے مطابق گرد آلود اور ابر آلود موسمی حالات ہفتے بھر برقرار رہیں گے جبکہ اگلے تین دنوں میں مشرقی اور جنوبی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
Source: Khaleej Times







