متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس: متحدہ عرب امارات نے نیپال کو طبی امداد بھیج دی-

متحدہ عرب امارات نے آج ایک امدادی طیارہ نیپال بھیجا ہے جس میں 7 میٹرک ٹن طبی سامان موجود ہے –

یہ امداد لگ بھگ 7000 طبی پیشہ ور افراد کی مدد کرے گی-

امداد کی فراہمی پر تبصرہ کرتے ہوئے نیپال میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سعید ہمدان النکبی نے کہا ہے کہ : "متحدہ عرب امارات کوویڈ- 19 کے وبائی امراض کا سامنا کرنے والے تمام ممالک کی مدد کے لئے پرعزم ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم بحیثیت ملک انتہائی سنجیدگی سے پیش آئیں ، تعاون سے ہی ہم متحد ہو کر اس بحران سے لڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کی مدد سے کوویڈ- 19 کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے مقصد کے ساتھ ورکرز کو زیادہ سے زیادہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں مدد ملے گی-

متحدہ عرب امارات نے 32 سے زائد ممالک کو 334 میٹرک ٹن سے زیادہ امداد فراہم کی ہے ، اس عمل میں قریب 334،000 طبی پیشہ ور افراد کی مدد کی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times
29 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button