ایک وقت کے کھانے کے لئے 10درہم دے کر ، آپ برج خلیفہ میں ‘دنیا کے سب سے اونچے ڈونیشن باکس’ کو روشن کرنے میں ہماری مدد کرسکتے ہیں –
متحدہ عرب امارات کی ’10 ملین میلز’ مہم کی حمایت کرنے کا ارادہ رکھتے ہوئے ، غیر معمولی ڈونیشن باکس کا آغاز ہفتے کے روز ، محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشی ایٹو (MBRGI) نے برج خلیفہ کے ساتھ مل کر کیا۔
کمپنیز ,ادارے اور افراد 10درہم دے کر دنیا کے سب سے اونچے ٹاور کی لائٹ خرید سکتے ہیں۔ اور ویب سائٹ www.tallestdonationbox.com کے توسط سے خریدی گئی ہر روشنی پر ایک ضرورت مند کو کھانا فراہم کردیا جائے گا-
اس مہم کا مقصد متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس پھیلنے سے متاثرہ افراد اور فیملیز کو 12 لاکھ کھانے یا فوڈ پارسل ڈونیٹ کرنا ہے۔
اور اس ہدف تک پہنچنے کا مطلب برج خلیفہ پر 1.2 ملین لائٹس چمکتی ہوئی دیکھنا ہوں گی۔
برج خلیفہ پر چمکتی روشنی کے طور پر عطیات کی نمائندگی کرنا اس امید کی عکاسی کرتا ہے کہ آپ کی چھوٹی سی مہربانی سے ضرورت مند طبقات کی مدد کی
گی جاسکے
مخیر حضرات یہ پیغام پھیلانے اور اپنے دوستوں اور پیروکاروں کو اس اقدام میں شامل ہونے کی ترغیب دینے کے لئے اپنے سوشل میڈیا پر جو پکسلز انھوں نے خریدے ہیں ان کا اشتراک کرسکیں گے۔
ڈونیٹ کیسے کریں؟
> آپ برج خلیفہ پر ایک پکسلز (ایل ای ڈی لائٹس) 10درہم میں خرید سکتے ہیں اور ویب سائٹ www.tallestdonationbox.com کے ذریعے کھانا ڈونیٹ کرسکتے ہیں۔
> کھانا فراہم کرنے والے ڈونیشن دہندگان کی تعداد ان لائٹوں کی تعداد کے مطابق ہوگی-
> آپ اپنا نام اور تفصیلات فراہم کرسکتے ہیں اور ویب سائٹ پر ڈونیشن کی رقم منتخب کرسکتے ہیں یا خریداری کے ان کے پسندیدہ کھانے کی تعداد منتخب کرکے ڈونیٹ کرسکتے ہیں۔
Source : Khaleej Times
3 May 2020







