متحدہ عرب امارات

ابوظہبی پولیس کی شہریوں کے لئے خوش خبری-

ابوظہبی پولیس نے کہا ہے کہ اب ایک ہی فیملی کے افراد کو تین افراد کی حد کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ کیے بغیر ایک ہی گاڑی میں سفر کرنے کی اجازت ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ فرسٹ ڈگری کے رشتہ داروں کو بھی اس حد سے مستثنیٰ ہے اور وہ ایک ہی گاڑی میں سفر کرسکتے ہیں یہاں تک کہ اگر وہاں تین سے زیادہ افراد ہوں تب بھی ان پر جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا-

عربی روزنامہ عمارت الیوم کے مطابق ، بہت سی فیملیز جن کے ایک سے ذیادہ بچے ہیں- ان فیملیز نے شکایت کی ہے کے انہیں تین افراد کیپ کی وجہ سے ہمیشہ اپنی فیملی کے افراد کو گھر چھوڑنا پڑتا ہے –

ابوظہبی پولیس نے کہا ہے کہ اگر کسی ڈرائیور کے پاس اس کی گاڑی میں تین سے زیادہ افراد ہوں تو اس پر 1,000درہم کا جرمانہ عائد کیا جائے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی حد صرف ان ٹیکسیوں کے لئے ہے جو مسافروں کو اپنی ٹیکسیوں میں لے جاتے ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ ایک ہی فیملی کے افراد کو اس حد سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

Source : Khaleej Times
3 May 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button