اتوار کے روز امارات روڈ پر 13 گاڑیوں کے حادثے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
دھول زدہ موسم کی وجہ سے شارجہ جانے والی کیریج وے پر یہ حادثہ پیش آیا-
دبئی پولیس نے تمام گاڑی چلانے والوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین اور ضوابط کی پابندی کریں ، اور محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں اور غیر مستحکم موسمی صورتحال میں اپنی گاڑی کی رفتار کم رکھیں۔
انہیں یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ گاڑی چلاتے وقت کار ونڈشیلڈ کو صاف کرنے کے لئے پانی کے استعمال سے پرہیز کریں کیونکہ اس سے شیشے میں اور زیادہ دھول جمع ہوسکتی ہے اور حادثے کا سبب بن سکتی ہے-
Source : Khaleej Times
4 May 2020







