متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : مالز تک رسائی ، بچوں ، بوڑھوں کے داخلے پر پابندی-

منسٹری آف ہیلتھ اینڈ پریونشن (ایم ایچ ایچ پی) اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے منگل کو ایک مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو شاپنگ مالز ، کوآپریٹو سوسائٹیوں اور سپر مارکیٹوں میں داخلے سے منع کیا گیا ہے۔

ان کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے یہ احتیاطی تدابیر اپنائی گئی ہیں

انہیں خریداری مراکز کے باہر واقع خوردہ اسٹوروں میں داخل ہونے سے بھی منع ہے۔

یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات میں شاپنگ مالز اور تجارتی مراکز کے دوبارہ افتتاحی احتیاطی اقدامات اور پابندیوں کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔

Source : Khaleej Times
06 May 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button