پی آئی اے میں متحدہ عرب امارات کے ریجنل مینیجر شاہد مغل کا کہنا ہے کہ "”ہم نے اس ہفتے فیصل آباد ، پشاور اور لاہور کے لئے مزید 4 پروازیں شیڈول کی ہیں۔ قریب 280 مسافر 14 مئی کو ایئربس اے 320 پر فیصل آباد واپس روانہ ہوں گے جبکہ 18 مئی کو 250 سے زاید مسافر پشاور ، اور21 مئی کو لاہور روانہ ہوگے”
شاہد مغل کا مزید کہنا تھا کہ ” پی آئی اے متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کی سہولت کے لئے مزید خصوصی پروازیں چلانے کے لئے تیار ہے جوکہ دبی سے پشاور اور اسلام آباد جاۓ گی، ان پروازوں کو چلنے کی وجہ پشاور اور اسلام آباد جانے والے مسافروں کی بڑھتی ہی تعداد ہے ”
متحدہ عرب امارات میں مقیم پندرہ لاکھ پاکستانی اکثریت لیبر طبقے پر مشتمل ہیں اور ان میں سے بہت سے ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور وہ اب کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔ پاکستانی حکومت متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ رابطہ کر رہی ہے تاکہ وہ اپنے شہریوں کو امارت سے وطن واپس لانے کے لئے خصوصی پروازوں کے انتظامات کرے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ، "متحدہ عرب امارات سے اب تک کسی بھی ملک کی طرف سے وطن واپسی کا یہ سب سے بڑا آپریشن ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ روزانہ پروازوں کو چلانے کے لئے تیار ہے جب ایک بار مزید سہولیات بالخصوص متحدہ عرب امارات سے بین الاقوامی مسافروں کو قرنطینہ میں رکھنے کے لئے تیار ہوجائیں۔”
متحدہ عرب امارات میں اب تک 69،000 سے زائد پھنسے ہوئے پاکستانی شہری پاکستانی سفارت خانے میں اندراج کر چکے ہیں۔ اس میں سے زیادہ تر (63000) دبئی میں پاکستان قونصل خانے میں رجسٹرڈ ہیں۔
Source : Khaleej Times
10 May 2020







