متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : 4،860 سہولیات کی فوڈ سیفٹی کے قواعد کی تعمیل ، 330 کے خلاف کارروائی-

ابوظہبی ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی ،( اے ڈی اے ایف ایس اے) نے رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز سے امارات میں 5،190 کھانے کی سہولیات کا معائنہ کیا ہے۔

اے ڈی اے ایف ایس اے (ADAFSA )امارات میں فوڈ سیفٹی کے معیار کو بہتر بنانے اور کوویڈ ۔19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حفظان صحت کی ضروریات اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھانے کی سہولیات کی تعمیل کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔ اس معائنہ کا مقصد منظور شدہ طریقہ کار کے مطابق غلط طریقوں کی نگرانی اور ان کی اصلاح کرنا ہے ، تاکہ ابوظہبی میں اعلی ترین حفاظتی معیارات کا اطلاق یقینی بنایا جاسکے –

330 کے خلاف کارروائی کی گئی:

معائنہ کے دوروں کے نتیجے میں خوراک کی حفاظت کی ضروریات کے ساتھ 4،860 سہولیات کی تعمیل کو یقینی بنایا گیا۔ اس کے علاوہ ، ہدایات اور ضروریات کی تعمیل کرنے میں ناکام سہولیات کے خلاف 330 انتظامی کاروائیاں کی گئیں۔، اے ڈی اے ایف ایس اے (ADAFSA ) کے معائنوں کے نتیجے میں 252 حتمی وارننگز ، 21 نوٹسز ، 50 وارننگز اور 7 خلاف ورزیاں جاری کی گئیں۔

اے ڈی اے ایف ایس اے (ADAFSA ) کے معائنہ کی کوششوں میں فوڈ گوداموں ، تقسیم کے مراکز ، سپلائرز اور خوردہ اسٹوروں کا احاطہ کیا گیا ، تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ان سہولیات سے فوڈ سیفٹی کے بہترین معیارات کا اطلاق کرتے ہوئے کھانے کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا۔

اتھارٹی نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی کھانے کی سہولت میں ان خلاف ورزیوں کی اطلاع ابو ظہبی گورنمنٹ رابطہ سینٹر 800555 پر دیں-

Source : Khaleej Times
11 May 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button