متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کورونا وائرس مقابلہ : دبئی ٹرام نے باقاعدہ سروسز شروع کردی

چہرے کا ماسک پہننا ، ساتھ ہی جسمانی دوری بھی لازمی ہے۔

روڈس اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) نے منگل کو اعلان کیا کہ، بدھ 13 مئی کو دبئی ٹرام نے باقاعدہ سروسز دوبارہ شروع کی ہے ۔

اتھارٹی نے بتایا کہ مسافروں اور آپریٹرز دونوں کے زیادہ سے زیادہ تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مسافروں اور آپریٹرز دونوں چہرے کا ماسک پہننے کے پابند ہوگے۔

آر ٹی اے نے ایک ٹویٹ میں کہا ” دبئی ٹرام ، سمندری ٹرانسپورٹ اور مشترکہ آمدورفت 13 مئی بروز بدھ سے باقاعدہ سروس دوبارہ شروع کردے گی۔ عملی اور احتیاطی صحت کے اقدامات لاگو رہیں گے جن میں جسمانی فاصلے اور چہرے کا ماسک شامل ہیں ، خاص طور پر پبلک ٹرانسپورٹ کے اسباب اور اسٹیشنوں میں ”

یہ ٹرام ہفتہ سے جمعرات صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک ، اور جمعہ کو صبح 10 بجے سے رات 11 بجے تک چلائے گا۔

حکم نے بتایا کہ، اگر اپ ٹرام میں سفر کرنا چاھتے ہیں تو یہ لازمی ہے کہ اپ 30 منٹ پہلے اسٹیشن کی طرف روانہ ہوں، اور چہرے کا ماسک پہننا نہ بھولیں.

Source : Khaleej Times
13 May 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button