متحدہ عرب امارات

ایمریٹس ایئرلائنز نے 30 ہزار ملازمین کو سبکدوش کرنے کی خبروں کی تردید کر دی

ترجمان کے مطابق کمپنی کی جانب سے ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا،اپنے ملازمین کی نوکریوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے

ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ایمریٹس گروپ کی جانب سے اپنے 30 ہزار ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔جریدے کے مطابق دُنیا کے سب سے زیادہ جہاز رکھنے والی ایئر لائنز کی جانب سے یہ فیصلہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے کیا گیاہے، کیونکہ پروازوں پر بندش کی وجہ سے دیگر ایئر لائنز کی طرح ایمریٹس بھی شدید مالی خسارے کا شکار ہے۔

تاہم ایمریٹس ایئر لائنز کی جانب سے اپنے 30 ہزار ملازمین کی نوکریاں ختم کرنے کی خبر کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔ایمریٹس ایئر لائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہزاروں ملازمین کو سبکدوش کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا اور نہ ہی ایسا کوئی اعلان کیا گیا ہے۔

اگر مستقبل میں ایسا کوئی فیصلہ لیا بھی گیا تو اس کی باقاعدہ طور پر تشہیر کی جائے گی۔

فی الحال ملازمین کی تعداد گھٹانے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔امارات ایئر لائن کے ترجمان نے کہا کہ کمپنی کی مالی پوزیشن مضبوط ہے اور وہ اپنے قابل اور تربیت یافتہ عملے کو گنوانانہیں چاہتی ۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایمریٹس گروپ کے چیئرمین بھی اعلان کر چکے ہیں کہ کمپنی کے سرمائے، کاروبار اور تربیت یافتہ ملازمین کی نوکریوں کی تحفظ ایمریٹس کی اولین ترجیح ہے۔

ایگزیٹو چیئرمین نے پروازوں کی بحالی کے لیے تیاریاں کرنے کا حکم دیا ہے جس کے بعد اعلیٰ حکام کی جانب سے بتدریج پروازیں بحال کی جا رہی ہیں۔ترجمان نے یہ اعتراف بھی کیا کہ امارات ایئرلائن کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے درپیش صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے کہ سفری پابندیوں کے نئے ماحول میں کمپنی پر پڑنے والے معاشی بحران سے کیسے نمٹا جائے۔ تاہم جب بھی کوئی فیصلہ ہو گا تو اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button