متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : صنعتی علاقوں میں اسٹرلائزیشن پروگرام شام 6 بجے شروع ہوگا-

صنعتی علاقوں اور ورکرز کی رہائش گاہوں میں قومی اسٹرلائزیشن پروگرام آج (بدھ ، 20 مئی) شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک ہوگا۔

ایک مشترکہ بیان میں ، وزارت داخلہ اور وزارت انسانی وسائل اور امارت نے ان علاقوں میں مقیم افراد سے اپیل کی ہے کہ قومی اسٹرلائزیشن پروگرام کے دوران جب تک ہنگامی صورتحال پیدا نہ ہو تب تک گھر سے باہر نہ نکلیں-

آج سے ، دوسرے تمام علاقوں میں اسٹرلائزیشن شام 8 بجے سے صبح 6 بجے تک کی جائیگی۔ مال کے اوقات میں بھی نظرثانی کی گئی ہے ، جس میں آج سے صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک شاپنگ سینٹرز کام کریں گے۔

Source : Khaleej Times
20 May 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button