ولیس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم کو صرف تین گھنٹوں میں گرفتار کر لیا
شارجہ کی اہم شاہراہ پر گاڑی کے خطرناک کرتب کرنے والا ٹیکسی ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک ٹیکسی ڈرائیور ایمریٹس روڈ پر گاڑی کے خطرناک اسٹنٹ کر رہا تھا۔ اس ویڈیو لے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے صرف تین گھنٹوں کے اندر پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ ٹیکسی ڈرائیور اہم ترین شاہراہ پر گاڑی کے خطرناک کرتب کر کے دیگر گاڑیوں اور انسانی جانوں کے لیے بھی خطرہ بن رہا تھا۔ ملزم کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں ملزم کی گاڑی میں دیگر افراد بھی بیٹھے نظر آ رہے ہیں، جو ٹائر اسکریچنگ کے ذریعے گاڑی سے بے پناہ شور پیدا کر رہا ہے۔
ملزم نے ٹریفک قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی اور دیگر انسانی جانوں کے لیے خطرہ پیدا کیا، جس کے باعث اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے سرکاری استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ امارات میں یومِ وطنی کے موقع پر بھی پولیس نے سڑکوں پر گاڑیوں کے کرتب دکھانے والے نوجوانوں کو سڑک پر خطرناک کرتب، ڈرِفٹنگ اور دیگر خلاف ورزیوں پر اْن کی گاڑیاں ضبط کر لی تھیں، اس کے علاوہ مختلف رقوم کے جرمانے بھی عائد کیے تھے۔
تمكنت الاجهزة الأمنية بالقيادة العامة لشرطة الشارقة من ضبط سائق مركبة اجرة خلال ثلاث ساعات من نشر لمقطع له بوسائل التواصل الأجتماعي يظهر فيه القيام بالأستعراض بمركبته في أحدي الطرق الخارجية للإمارهhttps://t.co/lZDzMeejk2 pic.twitter.com/3fNvXJFmfE
— شرطة الشارقة (@ShjPolice) May 25, 2020
فجیرہ پولیس کے ٹریفک اینڈ پٹرولز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر، بریگیڈیر علی راشد ال یماہی نے بتایا کہ ٹریفک خلاف ورزی اور گاڑیوں کے خطرناک کرتب دکھانے پر 47 نوجوانوں کی گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ جبکہ ہر ڈرائیور پر اس طرح کی خلاف ورزیوں پر 2 ہزار درہم کا جرمانہ اور بلیک پوائنٹس کا اندراج بھی کیا گیا ۔ جو گاڑیاں ضبط کی گئیں، ان میں سے کچھ کے انجن اور باڈی میں بہت زیادہ تبدیلیاں کی گئی تھیں۔
اور کئی نوجوانوں نے اپنی گاڑی کو مقرر کردہ حد سے زیادہ سجا بنا رکھا تھا۔ حالانکہ یومِ وطنی کی تقریبات سے قبل ہی پولیس کی جانب سے ٹریفک ضابطہ اخلاق سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دی گئی تھیں۔ مگر کئی نوجوانوں نے ان پر عمل نہیں کیا، جس کے باعث وہ مصیبت میں پھنس گئے اور اْن کی گاڑیاں پندرہ دِن، 20 دِن، 30دِن یا 60 دِن کے لیے بند کر دی گئیں۔
کئی گاڑیوں کے انجن میں ایسی تبدیلی کی گئی تھی جس کی بناء پر اْن سے بہت زیادہ شور پیدا ہو رہا تھا، جس کے باعث لوگوں کو بہت زیادہ ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔ کچھ نوجوان بغیر لائسنس کے گاڑی چلاتے پکڑے گئے۔ جبکہ نوجوانوں کی ایک بڑی گنتی ایسی بھی تھی جو سڑکوں پر تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑی چلا کر دیگر افراد کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال رہی تھی۔
Source : Khaleej Times







