متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے کوویڈ – 19 کے خلاف جنگ میں سوڈان کو طبی امداد بھیج دی-

متحدہ عرب امارات نے جمعہ کے روز کوویڈ -19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 11 میٹرک ٹن طبی سامان پر مشتمل ایک امدادی طیارہ سوڈان کو بھیجا ہے-

یہ امداد وائرس پر قابو پانے کے لئے کام کرنے والے لگ بھگ 11،000 طبی پیشہ ور افراد کی مدد کرے گی –

امداد کی فراہمی کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے ، سوڈان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر ، حماد محمد حمید آل جینیبی نے کہا: "متحدہ عرب امارات سوڈان کے ساتھ کھڑا ہے کیونکہ سوڈان کو صحت عامہ اور سلامتی کو درپیش عالمی چیلنجوں کا سامنا ہے۔ امداد کا ٹھوس مقصد سوڈان کے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کی حفاظت کرنا ہے-

22 اپریل کو ، متحدہ عرب امارات نے سات میٹرک ٹن طبی سامان پر مشتمل ایک امدادی طیارہ سوڈان بھیجا تھا، جس سے لگ بھگ 7000 طبی پیشہ ور افراد مستفید ہوئے تھے-

اب تک ، متحدہ عرب امارات نے 58 ضرورت مند ممالک کو 668 میٹرک ٹن سے زیادہ امداد فراہم کی ہے جس سے 668،000 سے زیادہ طبی پیشہ ور افراد کی مدد کی گئی ہے-

Source : Khaleej Times
30 May 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button