
دبئی: ایمریٹس ایئر لائن نے ایشیا میں اپنی خدمات کو مزید وسعت دیتے ہوئے چین، ویتنام اور کمبوڈیا کے لیے نئی پروازوں کا اعلان کیا ہے۔
چین کے لیے پروازیں
ایمریٹس یکم جولائی 2025 سے روزانہ براہ راست پرواز کے ذریعے دبئی کو چین کے تکنیکی حب شینزین سے جوڑنے جا رہا ہے۔ یہ ایمریٹس کی جانب سے چین میں داخلے کا ایک اور اہم قدم ہے، جس کا مقصد کاروباری اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
– فلائٹ ای کے328 دبئی سے صبح 10:05 بجے روانہ ہو کر رات 11:00 بجے شینزین پہنچے گی۔
– واپسی کی فلائٹ EK329 رات 11:55 بجے شینزین سے اڑان بھرے گی اور اگلے دن صبح 3:40 بجے دبئی پہنچے گی۔
– ایمریٹس اسکائی کارگو کے ذریعے ہر پرواز میں 10 ٹن کارگو بھی منتقل کیا جائے گا، جس میں ہائی ٹیک آلات اور ای کامرس مصنوعات شامل ہوں گی۔
ویتنام کے لیے پروازیں
– 2 جون سے ایمریٹس ویتنام کے شہر دا نانگ کے لیے ہفتہ میں چار پروازیں چلائے گا، جو بینکاک کے راستے ہوں گی۔
– یہ ایمریٹس کی ویتنام میں تیسری منزل ہوگی، ہنوئی اور ہو چی منہ سٹی کے بعد۔
– پروازیں پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کو چلیں گی اور بوئنگ 777 طیارے کے ذریعے خدمات فراہم کی جائیں گی۔
کمبوڈیا کے لیے پروازیں
– 3 جون سے ایمریٹس سیئم ریپ، کمبوڈیا کے لیے ہفتہ میں تین پروازیں متعارف کرا رہا ہے، جو بینکاک کے راستے چلیں گی۔
– پروازیں منگل، جمعرات اور ہفتہ کو دستیاب ہوں گی۔
ایمریٹس کے مطابق، ان نئی پروازوں سے کاروباری مواقع، تجارتی ترقی اور سیاحتی شعبے کو فروغ ملے گا، جبکہ مشرق وسطیٰ، افریقہ، یورپ اور امریکہ کے ساتھ کنیکٹیویٹی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔







