متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس: دبئی ایئر پورٹ پر 6 درہم کے عیوض پی پی ای (PPE) کٹس دستیاب-

سفر کے دوران مسافروں کو ہر وقت محفوظ رکھنے کے لئے ، دبئی ایئر پورٹ نے ایئرپورٹ ٹرمینلز پر پی پی ای (ذاتی حفاظتی سامان) فروخت کرنے والی وینڈنگ مشینیں نصب کردی ہیں-

دو پی پی ای (PPE) وینڈنگ مشینیں ڈی ایکس بی کے ٹرمینل 2 اور ٹرمینل 3 کے ڈیپارچر ایریا میں واقع ہیں۔

مشینیں پی پی ای (ذاتی حفاظتی سامان) کٹس فراہم کرتی ہیں جن میں ماسک اور دستانے ہوتے ہیں ۔ ایک کٹ کی قیمت 6 درہم ہے۔ مشین سینیٹائزر کی دو اقسام بھی پیش کرتی ہے ، دونوں کی قیمت 9 درم ہے۔ آنے والے دنوں میں مزید مصنوعات کے شامل ہونے کی توقع ہے ، جس میں یورپی ساختہ اور دوبارہ استعمال کے قابل چہرے کے ماسک بھی شامل ہیں۔

ڈی ایکس بی 21 مئی سے مقامات کے انتخاب کے لئے ٹرمینل 3 سے متعدد طے شدہ مسافر پروازوں کا انتظام کر رہا ہے۔

Source : Khaleej Times
1 June 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button