متحدہ عرب امارات

دبئی ہیلتھ اتھارٹی کا کووڈ 19 کے مریضوں کیلئے نئی طبی سہولت کا قیام

25 کمروں والے اس اسپتال میں آئی سی یو ، میڈیکل آئسولیشن ، ٹریٹمنٹ ، ایگزامینیشن کمرے شامل ہیں

دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے کورونا وائرس وباء کیخلاف حفاظتی و احتیاطی اقدام کے طور پر کووڈ 19 کے مشتبہ اور مصدقہ مریضوں کیلئے نئی طبی آئسولیشن سہولت قائم کردینے کا اعلان کردیا –

یہ نیا طبی مرکز ، راشد ہسپتال کے قریب الگ عمارت میں پندرہ سو مربع میٹر پر محیط ہے جس میں 25 کمرے ہیں ، ان میں آئی سی یو ، میڈیکل آئسولیشن ، ٹریٹمنٹ ، ایگزامینیشن کمرے شامل ہیں اور یہاں بہترین عالمی معیار کی سہولیات میسر کی گئی ہیں –

دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے ڈی جی حمید القطامی نے اس نئی سہولت کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ میڈیکل وارڈ ، کووڈ 19 کیخلاف قومی کوششوں کو تقویت دینے کیلئے قائم کیا گیا ہے تاکہ اس مرض کے متاثرین کی بروقت اور جلد سے جلد تشخیص ہوسکے –

انہوں نے کہاکہ اتھارٹی نے حفاظتی حکمت عملی کے طور پر مختلف اقدامات کررکھے ہیں تاکہ حالات کا جائزہ لیتے ہوئے ہسپتالوں ، طبی مراکز جیسے امور سے متعلق مناسب فیصلہ سازی کی جاسکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 کے ہر مریض کی تمام طبی ضروریات کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے ، وائرس سے متعلق عالمی صورتحال کا مسلسل جائزہ بھی لیا جارہا ہے تاکہ اس پر قابو پانے کے اقدامات موثر ہوسکیں ، اس کے ساتھ ساتھ مستقبل کے تناظر میں بہتر ادراک حاصل کیا جاسکے

 

Source : WAM

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button