متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے نئے کیسزکا اعلان کر دیا

وزارت صحت نے 388 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .

متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے منگل کے روز کورونا وائرس کے388   نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 18,726‬ ہو گئی ہے . وزارت صحت نے 596 نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 35,788, ہو گئی ہے.
وزارت صحت نے 3 مریضوں کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 269 ہو گئی ہے.

کورونا وائرس کے کیسز کا جلد پتا لگانے اور پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ، متحدہ عرب امارات نے 18 ڈرائیو تھرو ٹیسٹ کی سہولیات کھولی ہیں جو روزانہ سینکڑوں افراد کے ٹیسٹ بغیر کسی صحت کے کارکنوں کے براہ راست اسکریننگ کر سکتی ہیں.

وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

مزید کسیز کا پتا 35,000 ٹیسٹوں کرنے کے بعد لگایا گیا

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button