ہندوستان میں متحدہ عرب امارات کا سفارت خانہ ہندوستان سے 172 ڈاکٹروں اور نرسوں کو متحدہ عرب امارات لانے کے لئے ضروری منظوری حاصل کرنے کے لئے ہندوستانی حکام کے ساتھ ہم آہنگی کررہا ہے۔
نئی دہلی میں سفارتخانے کی جانب سے پوسٹ کیے گئے ایک ٹویٹ کے مطابق ،متحدہ عرب امارات کا سفارت خانہ 2 جون کو اپولو ہاسپٹل سے میڈیکس کی روانگی کے طریقہ کار میں آسانی فراہم کررہا ہے۔
ہندوستان سے متحدہ عرب امارات میں آنے والے طبی ماہرین کا یہ تیسرا دستہ ہے۔
20 مئی کو ، وی پی ایس (VPS) ہیلتھ کیئر کی 105 ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی ٹیم ہندوستان سے ابوظہبی روانہ ہوئی تھی۔ 10 مئی کو ، بھارتی ریاستوں کیرالہ ، کرناٹک اور مہاراشٹر کے ایسٹر ڈی ایم ہیلتھ کیئر کے اسپتالوں سے 88 طبی پیشہ ور افراد کا پہلا دستہ دبئی پہنچا تھا-
دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل حمید القطامی نے پہلے بھی کہا تھا کہ: "یہ اقدام دونوں ممالک کے مشترکہ تعلقات کی گواہی ہے۔ ہم تمام فرنٹ لائن ورکرز کے تہہ دل سے مشکور ہیں جو کمیونٹی کی خدمت کے لئے انتھک محنت کر رہے ہیں۔”
Source : Khaleej Times
2 June 2020







