توسیع کے فیصلے کا اعلان اس ہفتے کے اآخر میں نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
ابوظہبی پولیس نے کہا ہے کہ ابوظہبی میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی پابندی کو منگل کے روز شروع کیا گیا تھا ، تاکہ کوڈ 19 کے بڑے پیمانے پر جانچ کو یقینی بنایا جاسکے . رواں ہفتے کے نتائج کو مدنظر رکتے ہوۓ، 10 دن یا دو ہفتوں تک توسیع کی جاسکتی ہے۔
ابو ظہبی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل مکتوم علی الشریفی نے بتایا کہ توسیع کے فیصلے کا اعلان پہلے ہفتے کے نتائج کی بنیاد پر ابو ظہبی ایمرجنسیز اور کرائسس مینجمنٹ کمیٹی کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 90 فیصد شہری اور رہائشی حکام کی طرف سے نافذ کردہ ہدایتوں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہے ہیں۔
#أخبارنا | #شرطة_أبوظبي تناشد الجمهور الالتزام بحظر التنقل بين مدن الإمارة#أخبار_شرطة_أبوظبي #خلك_في_البيت https://t.co/eHPO6l9aHC pic.twitter.com/JNibk1tesg
— شرطة أبوظبي (@ADPoliceHQ) June 3, 2020
Source : Khaleej Times







