
خلیج اردو
شارجہ:شارجہ حکومت نے 10 سال پرانے ٹریفک چالان منسوخ کرانے کی سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت وہ چالان جو اجراء کی تاریخ سے 10 سال پرانے ہو چکے ہیں، انہیں 1000 درہم فیس کے عوض منسوخ کرایا جا سکتا ہے۔
تاہم بعض مخصوص صورتوں میں اس فیس سے استثنیٰ حاصل ہوگا، جن میں شامل ہیں:
-
گاڑی کے مالک کے انتقال کا ثبوت
گاڑی کے مالک کا مسلسل 10 سال سے ملک سے باہر ہونا
ایسی گاڑی جسے مالک نے چھوڑ دیا ہو اور اس تک رسائی ممکن نہ ہو
یہ فیصلہ منگل کی صبح شارجہ رولر آفس میں ہونے والے ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت شارجہ کے نائب حکمران اور ایگزیکٹو کونسل کے نائب چیئرمین شیخ عبداللہ بن سالم بن سلطان القاسمی نے کی، جبکہ شیخ سلطان بن احمد بن سلطان القاسمی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔







