متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے غزہ میں 15 امدادی کارکنوں کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا

خلیج اردو
ابوظبہی:متحدہ عرب امارات نے غزہ میں 15 انسانی امداد فراہم کرنے والے کارکنوں کے قتل کی مکمل تحقیقات اور جوابدہی کا مطالبہ کیا ہے۔ 23 مارچ کو رفاہ کے قریب 15 پیرا میڈیکس اور ایمرجنسی ریسپانڈرز کو گولی مار کر قتل کیا گیا اور انہیں ایک کھلی قبر میں دفن کر دیا گیا۔

ان کی لاشیں ایک ہفتے بعد فلسطینی ریڈ کریسنٹ اور اقوام متحدہ کے حکام نے برآمد کیں۔ اسرائیلی فوج نے ابتدائی طور پر کہا تھا کہ وہ "مشکوک” گاڑیوں کے قریب آنے پر فائرنگ کر رہے تھے، لیکن بعد میں ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اپنا بیان تبدیل کیا۔

ویڈیو میں واضح طور پر نشان زد ایمبولینسز اور فائر ٹرکوں کو فائرنگ کا سامنا کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ یو اے ای نے غزہ پر جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ غزہ کی پٹی میں امدادی سامان کی بلا روک ٹوک اور فوری ترسیل ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button