متحدہ عرب امارات

10 سالہ معاہدہ جس کے بعد یو اے ای ایکسچینج میٹرو اسٹیشن کا نام ‘لائف فارمیسی’ رکھ دیا گیا

خلیج اردو
دبئی: دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی  نے اعلان کیا ہے کہ جبیل علی میں واقع یو اے ای ایکسچینج میٹرو اسٹیشن کا نام تبدیل کر کے اب ‘لائف فارمیسی میٹرو اسٹیشن’ رکھ دیا گیا ہے۔ یہ تبدیلی آر ٹی اے اور لائف فارمیسی کے درمیان 10 سالہ معاہدے کے تحت کی گئی ہے۔

آر ٹی اے کے مطابق یہ اسٹیشن ریڈ لائن کے ابتدائی اسٹیشنز میں شمار ہوتا ہے اور میٹرو نقشے پر آر42 کے طور پر ظاہر کیا جاتا ہے۔ مئی سے اگست کے آخر تک تمام داخلی و خارجی سائن بورڈز، ڈیجیٹل نظام، پبلک ٹرانسپورٹ ایپس اور ٹرین کے اندر آڈیو اعلانات میں نیا نام شامل کر دیا جائے گا۔

یہ معاہدہ لائف فارمیسی گروپ اور ہائپر میڈیا کے درمیان طے پایا، جس میں مادا میڈیا نے آر ٹی اے کے مقرر کردہ کنسیشن ایجنٹ کی حیثیت سے شرکت کی۔ یہ اقدام 2009 میں شروع کیے گئے دبئی میٹرو نیم رائٹس انیشیٹو کا حصہ ہے، جو دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔

اس پروگرام کے تحت پہلے بھی کئی اسٹیشنز کے نام تبدیل کیے جا چکے ہیں، جن میں حالیہ تبدیلی میں GGICO اسٹیشن کو ‘القرہود میٹرو اسٹیشن’ جبکہ اس سے قبل ‘الخیال میٹرو اسٹیشن’ کو ‘الفردان ایکسچینج’ کا نام دیا گیا تھا۔ دیگر تبدیل شدہ اسٹیشنز میں جے ایل ٹی، ام شیف، مشرق، مرینا اور السفا شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button