متحدہ عرب امارات

حکام کی جانب سے اجازت ملنے کے باوجود کچھ دبئی اسکولوں میں فیسوں میں اضافہ نہیں ہوگا

خلیج اردو
دبئی: دبئی میں نجی اسکولوں کو آئندہ تعلیمی سال 2025-2026 کے لیے 2.35 فیصد تک فیس بڑھانے کی اجازت مل گئی ہے، تاہم ایک معروف اسکول گروپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سہولت کے باوجود والدین پر اضافی بوجھ نہیں ڈالے گا۔

کریڈنس ہائی اسکول کی سی ای او پرنسپل دیپیکا تھاپر سنگھ نے بتایا کہ اگرچہ اسکول KHDA سے منظور شدہ فیس میں اضافے کے لیے درخواست دے گا، لیکن اس تعلیمی سال میں فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم دبئی میں تعلیم کے میدان کو مضبوط بنانے میں KHDA کے فیصلوں اور حمایت کے شکر گزار ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ اسکول انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل سرمایہ کاری کر رہا ہے اور فیس میں عدم اضافے کے باوجود اس کی ترقیاتی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ "ہماری ترجیح محفوظ اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے، اور یہ مشن فیس میں تبدیلی سے مشروط نہیں۔”

کریڈنس اسکول کی طرح کچھ اداروں نے فیسیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم دبئی کے کئی دوسرے نجی اسکول KHDA کی منظور شدہ 2.35 فیصد اضافے کا فائدہ اٹھا کر اپنے تعلیمی معیار، بنیادی ڈھانچے اور اساتذہ کی کارکردگی میں بہتری کے لیے سرمایہ کاری کریں گے۔

GEMS ایجوکیشن کے سی ای او ڈینو وارکی نے KHDA کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اضافہ اساتذہ، نصاب اور سہولیات میں مزید سرمایہ کاری کے لیے ضروری ہے، تاکہ طلبہ کو اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کی جا سکے۔

ایمبیسیڈر اسکول دبئی کی پرنسپل شیلا مینن کے مطابق یہ اضافہ اسکولوں کو بڑھتے ہوئے اخراجات خصوصاً تنخواہوں، سہولیات اور تعلیمی ٹیکنالوجی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے مستقل سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button