متحدہ عرب امارات

ابوظبی آئلینڈ میں بھاری گاڑیوں اور ورکرز بسوں کے داخلے پر عارضی پابندی

خلیج اردو
ابوظبی: ابوظبی کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بھاری گاڑیوں اور مزدوروں کی بسوں کے ابوظبی آئلینڈ میں داخلے پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔ انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر نے بدھ کو اعلان کیا کہ یہ پابندی جمعرات 15 مئی دوپہر 12 بجے سے جمعہ 16 مئی دوپہر 2 بجے تک نافذ رہے گی۔

یہ پابندی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ مشرق وسطیٰ کے دوران لگائی گئی ہے، جو ان کی دوسری صدارتی مدت کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو سعودی عرب پہنچے، جہاں سے وہ قطر اور متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کریں گے۔ ان کے شیڈول میں ریاض، دوحہ اور ابوظبی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی ٹریفک اتھارٹیز اہم تقریبات کے موقع پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے اس قسم کے اقدامات معمول کے مطابق کرتی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button