متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

مہنگے ٹکٹس کے حوالے سے پی آئی اے نے امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم ہدایات جاری کر دیں

ترجمان نے کہا ہے کہ اگر کسی پاکستانی مسافر سے اکانومی کلاس کی ٹکٹ کا کرایہ 1120درہم سے زائد وصول کیا جا رہا ہے، تو وہ کنٹری مینجر، مینجر ابو ظہبی اور پسنجر سیلز مینجر کے فون نمبرز پر شکایت کر سکتا ہے

دُبئی: دو روز قبل رش کے باعث پی آئی اے نے دبئی اور ابوظہبی میں قونسل خانوں اور اپنے دفاتر کے ساتھ ایجنٹوں کو بھی ٹکٹ فروخت کی اجازت دی تھی تاہم فوری طور پر ہی اطلاعات آنا شروع ہو گئیں کہ کچھ ایجنٹس کی جانب سے یہ کہہ کر دو ہزار درہم سے بھی زائد کرایہ وصول کیا جارہا ہے، کہ پی آ ئی اے کا کرایہ بڑھ گیا ہے۔

تاہم اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کی جانب سے تردید کر دی گئی ہے۔ ترجمان پی آئی ا ے نے کہا کہ پی آئی اے کے کرائے نہیں بڑھے اور اکانومی کلاس کا یک طرفہ کرایہ 1120 درہم ہی ہے۔ ٹکٹوں کے حصول کیلئے مسافر متحدہ عرب امارات میں سفارت خانوں میں قائم دفاتر، پاکستان میں پی آئی اے کے کسی بھی بکنگ آفس یا دبئی اور ابوظہبی کے ایجنٹس سے ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

مسافروں کی معلومات کے لئے اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی 1120 درہم سے زائد کرایہ وصول کررہا ہے تو فوری طور پر پی آئی ا ے کے کنٹری منیجر شاہد مغل کے فون نمبر0509724789  یا منیجر ابو ظہبی مظہر عباسی 0569064363  یا پسینجر سیل منیجر 0544040669  کو مطلع کریں یاپی آئی ا ے ٹکٹوں کی معلومات اور حصول کے لئے رجوع کر سکتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں سے بعض ٹریول ایجنٹس کی جانب سے زائد کرائے وصول کئے جانے پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا ہے۔

وزیر ہوابازی غلام سرور نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی ا ے) انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہیں کہ مسافروں کو شائع کردہ کرایہ نامہ پر ٹکٹ فراہم کئے جائیں اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ ٹریول ایجنٹس مسافروں سے زائد کرایہ وصول نہ کریں، پی آئی اے کا متحدہ عرب امارات سے پاکستان کا یک طرفہ کرایہ 1120 درہم ہے۔یہاں بتاتے چلیں کہ امارات کی حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کے بعد احتیاطی اقدامات اختیار کرتے ہوئے ان غیر مُلکیوں کے بھی امارات واپس آنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔

تاہم جن کے پاس اماراتی ویزہ ہے، مگر وہ سفری پابندیوں کے باعث اپنے آبائی مُلک یا کسی اور مُلک میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ان کے لیے اماراتی وزرات برائے خارجہ امور کی جانب سے توجدی سروس شروع کی گئی ہے جس میں اپنی رجسٹریشن کروانے کے بعد اماراتی ویزہ ہولڈر کی جلد امارات واپسی ممکن ہو سکتی ہے۔اس حوالے سے دُبئی میں واقع پاکستانی ایمبیسی کی جانب سے ٹویٹر پر پیغام دیا گیا ہے کہ جو پاکستانی ویزہ ہولڈر اس وقت امارات سے باہر ہیں اورفوری طور پر واپس امارات آنا چاہتے ہیں ۔

وہ توجدی سروس میں اپنی رجسٹریشن کروائیں۔ جن افراد کو توجدی سروس میں رجسٹریشن کروانے کے بعد بھی مسائل درپیش ہیں وہ سفارت خانے کے نمبر 00971600522222،0097123128865 اور  0097123128867پر رابطہ کریں تاکہ ان کی بہترین رہنمائی کی جا سکے۔

 

Source : link

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button