
خلیج اردو
دبئی – دبئی کی معروف پارکنگ کمپنی "پارکن” نے مردف کے علاقے میں دو نئے پیڈ پارکنگ زونز متعارف کرا دیے ہیں، جو پیر 26 مئی سے فعال ہو جائیں گے۔ نئے زونز میں آن اسٹریٹ زون 251سی اور آف اسٹریٹ زون 251ڈی شامل ہیں۔
پارکن کے مطابق ان دونوں زونز میں اتوار کے روز اور سرکاری تعطیلات کے دوران پارکنگ بالکل مفت ہو گی، جبکہ دیگر دنوں میں درج ذیل نرخ لاگو ہوں گے:
زون 251سی:
پیک اوقات میں (Peak Hours)
1 گھنٹہ: 4 درہم
2 گھنٹے: 8 درہم
3 گھنٹے: 12 درہم
4 گھنٹے: 16 درہم
غیر پیک اوقات میں (Non-Peak Hours)
1 گھنٹہ: 2 درہم
2 گھنٹے: 5 درہم
3 گھنٹے: 8 درہم
4 گھنٹے: 11 درہم
زون 251ڈی:
پیک اوقات میں
1 گھنٹہ: 4 درہم
2 گھنٹے: 8 درہم
3 گھنٹے: 12 درہم
4 گھنٹے: 16 درہم
24 گھنٹے: 20 درہم
غیر پیک اوقات میں
1 گھنٹہ: 2 درہم
2 گھنٹے: 4 درہم
3 گھنٹے: 5 درہم
4 گھنٹے: 7 درہم
24 گھنٹے: 20 درہم
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں "پارکن” نے دبئی بھر میں مخصوص علاقوں کے لیے ماہانہ سبسکرپشن سروسز کا بھی اجرا کیا تھا۔ ان سبسکرپشن پلانز کے ذریعے صارفین سڑکوں کے کنارے، عوامی مقامات اور نجی کمیونٹیز کے مخصوص زونز میں با آسانی گاڑی پارک کر سکتے ہیں۔
یہ سہولیات روزانہ سفر کرنے والوں، رہائشیوں اور بار بار دبئی آنے والوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرائی گئی ہیں، تاکہ وقت کی بچت اور جرمانے سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔







