متحدہ عرب امارات

دبئی: پولیس کا روپ دھار کر ایک کروڑ 42 لاکھ درہم چوری کرنے والا گروہ تین سال قید کی سزا پا گیا

خلیج اردو
دبئی: دبئی کی ابتدائی عدالت کی جانب سے پولیس کا روپ دھار کر ایک کروڑ 42 لاکھ درہم سے زائد رقم چوری کرنے والے چھ رکنی گروہ کو تین سال قید کی سزا سنائی گئی، جسے اپیل کورٹ اور عدالتِ علیا نے بھی برقرار رکھا ہے۔

گروہ میں ایک خلیجی باشندہ اور پانچ ایشیائی شہری شامل تھے۔ سزا پوری ہونے کے بعد عدالت نے ایشیائی ملزمان کو ملک بدر کرنے کا بھی حکم دیا ہے، جبکہ مجموعی طور پر گروہ پر 1,422,000 درہم جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق، مجرمان نے دبئی کی ایک جنرل ٹریڈنگ کمپنی میں گھس کر خود کو دبئی پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کا اہلکار ظاہر کیا۔ ایک ملزم نے روایتی خلیجی لباس پہن رکھا تھا اور جعلی ملٹری شناختی کارڈ بھی دکھایا۔ اس کے بعد تین دیگر ساتھی بھی دفتر میں داخل ہو گئے۔

کمپنی کے مالک نے عدالت کو بتایا کہ پہلے ملزم نے اس پر حملہ کیا اور دیگر ملزمان نے اسے اور ایک ملازم کو قابو میں رکھا۔ بعد ازاں گروہ نے دفتر کے سیف سے پانچ لاکھ درہم چرا لیے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی ریکارڈنگ کا یونٹ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

عدالت میں پیش کی گئی شہادتوں کے مطابق، ایک اور ملازم جو تقریباً 12 لاکھ درہم لے جا رہا تھا، اسے بھی تشدد کا نشانہ بنا کر گروہ نے اس رقم کو بھی چرا لیا اور فرار ہو گئے۔

عدالت نے دستیاب شواہد کی بنیاد پر تمام چھ ملزمان کو مجرم قرار دے کر تین سال قید، بھاری جرمانہ اور ملک بدری کی سزا سنائی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button