
خلیج اردو
دبئی: دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جمعہ 30 مئی سے منگل 3 جون تک شہر کی دو اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔
آر ٹی اے کے مطابق سڑکوں کی بہتری کے کام کے باعث 30 مئی کو رات 1 بجے سے 3 جون کی صبح 5 بجے تک شیخ راشد اسٹریٹ اور المینا اسٹریٹ کے چوراہے پر ٹریفک میں تاخیر کا سامنا ہوگا۔
شہریوں اور ڈرائیورز سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ سفر سے پہلے منصوبہ بندی کریں، سائن بورڈز کی پیروی کریں، اور درج ذیل متبادل راستوں کا استعمال کریں:
-
شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اسٹریٹ
متعلقہ مضامین / خبریں -
شیخ خلیفہ بن زاید اسٹریٹ
-
جمیرہ اسٹریٹ
-
کویت اسٹریٹ
-
2nd آف ڈسمبر اسٹریٹ







