متحدہ عرب امارات

صرف ایک سگریٹ بھی نقصان دہ: 4,000 سے زائد مضر مادے صحت کو سنگین خطرات سے دوچار کرتے ہیں

خلیج اردو
سگریٹ نوش افراد اکثر یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ "صرف ایک سگریٹ سے کیا فرق پڑتا ہے” یا "کبھی کبھار پینے میں حرج ہی کیا ہے”۔ لیکن دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ صرف ایک سگریٹ بھی جسم کو مہلک نقصان پہنچا سکتی ہے۔

اتھارٹی کے مطابق ایک سگریٹ میں 4,000 سے زائد نقصان دہ مادے شامل ہوتے ہیں، جن میں 94 زہریلے کیمیکل شامل ہیں، جو جلنے پر مزید خطرناک بن جاتے ہیں۔ یہ کیمیکل نہ صرف پینے والے کی صحت کو متاثر کرتے ہیں بلکہ اردگرد موجود افراد بھی تمباکو کے دھوئیں سے متاثر ہوتے ہیں۔

ان زہریلے مادوں کے باعث پیدا ہونے والی بڑی بیماریاں درج ذیل ہیں:

دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق اگرچہ سگریٹ چھوڑنا مشکل ہو سکتا ہے، تاہم اس راہ میں خاندان، دوستوں اور طبی ماہرین کی مدد حاصل کرنا بہت مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔ سگریٹ سے دور رہنے کے لیے ایسے ماحول سے بچنا ضروری ہے جو سگریٹ پینے کی خواہش کو ابھارے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سگریٹ ترک کرنے کے لیے ایک تاریخ مقرر کریں، ورزش کو معمول بنائیں، اور مثبت طرزِ زندگی اپنائیں۔ سگریٹ چھوڑنے کے فوائد بے شمار ہیں، جن میں شامل ہیں:

  • جسمانی نظام میں مزید خرابی کا خاتمہ اور متاثرہ بافتوں کی مرمت

  • آکسیجن کی سطح میں بہتری

  • خون کی روانی میں بہتری

  • پھیپھڑوں کی کارکردگی میں اضافہ

  • سنگین بیماریوں کے خطرے میں نمایاں کمی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button