متحدہ عرب امارات

شارجہ حکومت کا اہم اقدام، سرکاری ملازمین کے لیے شادی کی رخصت متعارف

خلیج اردو
شارجہ: شارجہ حکومت نے سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے پہلی بار شادی کی رخصت متعارف کرا دی، جس کے تحت ملازمین آٹھ دن کی رخصت کے اہل ہوں گے۔

یہ اقدام شارجہ میں جاری کردہ نئے انسانی وسائل کے قانون کے تحت کیا گیا ہے، جسے سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے منظور کیا ہے۔

اس قانون میں دیگر اہم نکات بھی شامل ہیں، جن میں مقامی شہریوں اور خواتین شہریوں کے بچوں کو سرکاری ملازمتوں میں ترجیح دینے کی شق شامل ہے، جبکہ غیر ملکیوں کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر تقرری کی اجازت دی گئی ہے، جو متعلقہ ضوابط کے مطابق ہوگی۔

شارجہ ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین عبداللہ ابراہیم الزعابی نے ریڈیو پروگرام "ڈائریکٹ لائن” میں وضاحت کی کہ قانون میں جز وقتی ملازمت کے نظام، سرکاری ملازمت کے لیے گریڈ (A-B) سسٹم اور شارجہ میں نیا ویٹرنری نظام بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل شارجہ حکومت نے ایسے خواتین ملازمین کے لیے "کئیر لیو” کی منظوری دی تھی جو کسی بیمار یا معذور بچے کو جنم دیں اور جنہیں مسلسل نگہداشت کی ضرورت ہو۔ یہ رخصت میٹرنٹی لیو مکمل ہونے کے بعد شروع ہوتی ہے اور ہر سال تجدید کے ساتھ تین سال تک لی جا سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button