متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: جی سی اے اے نے ڈرون سروسز فراہم کرنا بند کر دیں، درخواست دہندگان کو نئی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کی ہدایت

خلیج اردو
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (GCAA) نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب ملک میں ڈرون سروسز فراہم نہیں کرے گی۔ اتھارٹی نے تمام درخواست دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اب مخصوص سرکاری ویب سائٹ drones.gov.ae کے ذریعے ڈرون سروسز کے لیے رجوع کریں۔

جی سی اے اے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ڈرون سروسز اب GCAA کے ذریعے دستیاب نہیں، تمام درخواستیں drones.gov.ae پر جمع کرائی جائیں۔” یہ پلیٹ فارم یو اے ای سائبر سیکیورٹی کونسل اور جی سی اے اے کے اشتراک سے چلایا جا رہا ہے، جس کی تصدیق ویب سائٹ پر موجود دونوں اداروں کے لوگوز سے ہوتی ہے۔

اس پلیٹ فارم کے ذریعے:

مئی 2025 میں یو اے ای سائبر سیکیورٹی کونسل نے ڈرونز کے استعمال میں اضافے کے پیش نظر قومی سطح پر پہلی گائیڈ لائنز جاری کی تھیں۔ ان گائیڈ لائنز کا مقصد فضائی حدود، انفرا اسٹرکچر اور ڈیٹا کی حفاظت کے لیے سائبر خطرات سے نمٹنے کی پیشگی حکمت عملی ترتیب دینا تھا۔

یاد رہے کہ 2022 میں یو اے ای نے ڈرونز اور ہلکے اسپورٹس ایئرکرافٹس کے استعمال پر اس وقت پابندی لگا دی تھی جب ان کا غلط استعمال سامنے آیا تھا۔ تاہم 7 جنوری 2025 کو وزارت داخلہ نے جزوی طور پر اس پابندی کو ختم کرتے ہوئے مخصوص شرائط کے تحت دوبارہ اجازت دی۔

جنوری میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جی سی اے اے نے واضح کیا تھا کہ ڈرون آپریٹرز کو وفاقی اور مقامی قوانین کے مطابق آپریشن کرنا ہوگا، تاکہ فضائی حدود اور عوام کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔

ویب سائٹ پر تین تربیتی اداروں کی فہرست بھی دی گئی ہے:

  • امارات فالکن ایروکلب (العین)

  • ملائحہ ڈرونز (فجیرہ)

  • ورسا ایرو اسپیس (ابوظہبی)

اس کے علاوہ پلیٹ فارم پر تفصیلی ہدایت نامہ (Manual) بھی دستیاب ہے، جس میں رجسٹریشن، اکاؤنٹ سیٹ اپ، پرواز کی اجازت حاصل کرنے اور دیگر قوانین و ضوابط سے متعلق مکمل رہنمائی موجود ہے۔ یہ گائیڈ recreational، تجارتی اور سرکاری اداروں کے لیے علیحدہ رجسٹریشن لنکس بھی فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button