متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: تین منی ایکسچینج کمپنیوں پر 41 لاکھ درہم کا جرمانہ

خلیج اردو
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت کے خلاف قوانین (AML/CFT) کی خلاف ورزی پر ملک میں کام کرنے والی تین منی ایکسچینج کمپنیوں پر مجموعی طور پر 41 لاکھ درہم کا مالی جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

یہ جرمانہ وفاقی قانون نمبر (14) برائے 2018 کے آرٹیکل 137 کے تحت عائد کیا گیا ہے، جو مرکزی بینک اور ملک میں مالیاتی اداروں کے ریگولیشن سے متعلق ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں ان تین کمپنیوں کے AML/CFT پالیسیوں اور طریقہ کار پر عملدرآمد میں سنگین کوتاہیاں سامنے آئیں، جس کے بعد یہ مالی کارروائی کی گئی۔

مرکزی بینک نے واضح کیا کہ وہ یو اے ای کے مالیاتی نظام کی شفافیت اور سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ اس مقصد کے تحت تمام ایکسچینج ہاؤسز، ان کے مالکان اور عملے پر لازم ہے کہ وہ مکمل طور پر ملکی قوانین اور مقررہ معیار کی پاسداری کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button