
خلیج اردو
عجمان: متحدہ عرب امارات کی ایک اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے عجمان کے مصفوت پولیس اسٹیشن نے ایک غیر ملکی خاتون سیاح کی اس وقت مدد کی جب اس کی گاڑی رات گئے دورانِ سفر خراب ہو گئی۔
سیاح کئونگمو عمان جانے کے طویل سفر پر تھیں جب ان کی گاڑی اچانک خراب ہو گئی۔ پولیس نے فوری طور پر گاڑی کو قریبی ورکشاپ تک پہنچایا، جہاں مکینکس نے بتایا کہ گاڑی کی مرمت میں ایک دن لگے گا۔
مقامی ہوٹل کے تمام کمرے بک ہونے کے باعث، مصفوت پولیس اسٹیشن نے انسانیت کے جذبے کے تحت سیاح کو اسٹیشن کے گیسٹ لاونج میں رہائش فراہم کی۔ پولیس کی جانب سے سیاح کو کھانے کی سہولت بھی دی گئی تاکہ انہیں قیام کے دوران کوئی دقت نہ ہو۔
کئونگمو نے اس گرمجوشی اور خلوص پر پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یو اے ای کی مہمان نوازی اور پولیس افسران کی اعلیٰ اخلاقی اقدار متاثر کن ہیں۔
مصفوت کمپری ہینسو پولیس اسٹیشن کے سربراہ میجر عبدالرحمن حی الکعبی نے کہا: "امارت کی پولیس اتھارٹی اپنے سماجی کردار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے انسانیت، رواداری اور مدد کے جذبے کو فروغ دے رہی ہے۔







