متحدہ عرب امارات

فجیرہ میں 77 کلومیٹر بارش کے پانی کی نکاسی کا نیٹ ورک اور دو نئی سرنگیں تعمیر ہوں گی، اندرونی سڑکوں کا نواں مرحلہ شروع

خلیج اردو
فجیرہ: امارت فجیرہ میں اندرونی سڑکوں کے نیٹ ورک کے نویں مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت کئی اہم علاقوں میں ترقیاتی کام کیا جا رہا ہے۔ مجموعی طور پر 31 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر دیبہ الفجیرہ، الحیل، قرۃ، قدفہ، وادی السدر، سیجی، ثوبان، حب حب، القریہ، وادی صحم، الفرفر اور اوحلہ جیسے علاقوں میں کی جائے گی۔

پراجیکٹ میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے 77 کلومیٹر طویل ڈرینیج نیٹ ورک بھی تعمیر کیا جائے گا، جو امارت میں سیلاب اور بارش کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

منصوبے کے تحت دو نئی سرنگیں بھی تعمیر ہوں گی — ایک الشریعہ کے علاقے میں جس کی لمبائی 1.2 کلومیٹر ہوگی، جبکہ دوسری شیخ خلیفہ جنرل ہسپتال کے سامنے بنائی جائے گی جس کی لمبائی 1.4 کلومیٹر ہوگی۔

اس منصوبے میں سڑکوں کی بہتری کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات بھی شامل ہیں جن میں جدید اسٹریٹ لائٹس، سڑکوں کے اشارے، رفتار کم کرنے والے بریکرز، سائیڈ پارکنگ، اور پیدل چلنے والوں کے لیے اشارے والی کراسنگ شامل ہیں، جنہیں کارنیش، شیخ زاید روڈ اور الغرفہ روڈ پر نصب کیا جائے گا۔

یہ منصوبہ سپریم کونسل کے رکن اور فجیرہ کے حکمران شیخ حمد بن محمد الشرقی کی ہدایات کے تحت شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد ٹریفک کے بہاؤ کو منظم کرنا اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button