متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں بارش کا امکان، گرمی کے ساتھ جزوی طور پر مطلع ابر آلود رہے گا

خلیج اردو
دبئی: 17 جولائی
متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں حالیہ دنوں کے دوران بارش کا سلسلہ جاری رہا ہے اور محکمہ موسمیات نے جمعرات کے روز بھی بعض علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

قومی مرکز برائے موسمیات (این سی ایم) کے مطابق موسم عمومی طور پر صاف تا جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ دوپہر کے وقت مشرقی علاقوں میں بعض مقامات پر بلند عمودی بادل بننے کا امکان ہے، جن کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔

ہوا کا رخ جنوب مشرقی سے شمال مغربی کی جانب تبدیل ہوگا، جو دن کے وقت تیز ہو کر گرد و غبار اٹھا سکتی ہے۔ ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی، جو بعض اوقات 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے۔

عرب خلیج اور بحیرہ عمان میں سمندر کی صورتحال معمولی رہے گی۔

ملک بھر میں دن کے بیشتر اوقات دھوپ چھائی رہے گی۔ درجہ حرارت کے لحاظ سے ابوظہبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 34 ڈگری متوقع ہے، دبئی میں زیادہ سے زیادہ 44 اور کم سے کم 35 ڈگری، جبکہ شارجہ میں بھی 45 ڈگری کی گرمی اور 34 ڈگری کا کم از کم درجہ حرارت ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button