متحدہ عرب امارات

راس الخیمہ میں فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، شہری دفاع اور دیگر اداروں کی بروقت کارروائیچ

خلیج اردو
راس الخیمہ: حلیلہ کے صنعتی علاقے میں واقع ایک فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد شہری دفاع کی ٹیمیں اور دیگر قومی ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

حکام کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی جامع فیلڈ آپریشن کا آغاز کیا گیا جس میں متعلقہ محکمے بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ اب تک کسی قسم کی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

راس الخیمہ پولیس جنرل کمانڈ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جائے حادثہ کے قریب نہ جائیں، متبادل راستوں کا استعمال کریں، غیر مصدقہ اطلاعات سے گریز کریں اور صرف سرکاری ذرائع پر ہی بھروسہ کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button