متحدہ عرب امارات

شارجہ: سات سالہ بچہ ریڈ سگنل کراس کرنے والی گاڑی سے بال بال بچا، پولیس کی جانب سے نفسیاتی معاونت فراہم

خلیج اردو
خور فکاں:
شارجہ کے علاقے خور فکاں میں سات سالہ بچہ اُس وقت شدید خوف کا شکار ہو گیا جب ایک تیز رفتار گاڑی نے ریڈ سگنل کراس کرتے ہوئے اسے پیدل گزرگاہ پر تقریباً ٹکر مار دی۔ اگرچہ جسمانی طور پر بچہ محفوظ رہا، لیکن واقعے نے اس کے ذہن پر گہرا اثر چھوڑا، اور وہ خوف کے باعث گھر سے باہر نکلنے سے انکار کرنے لگا۔

بچے کی والدہ کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی، جس پر شارجہ پولیس فوری طور پر متحرک ہو گئی۔ پولیس کے ماہر نفسیاتی و فلاحی ٹیم نے بچے کے گھر کا دورہ کیا اور اس کے ساتھ ہمدردانہ گفتگو کی۔ بچے کو تحائف دیے گئے اور پولیس کے ساتھ ایک خصوصی رہنمائی دورہ کرایا گیا تاکہ اس کے اعتماد کو بحال کیا جا سکے اور وہ خود کو دوبارہ محفوظ محسوس کر سکے۔

پولیس مشرقی ریجن کے ڈائریکٹر کرنل ڈاکٹر ولید خمیس الیمحی کے مطابق یہ اقدامات اس لیے کیے گئے تاکہ بچے کے ذہنی سکون کو بحال کیا جا سکے اور اسے اردگرد کے ماحول سے خوف ختم ہو۔

پولیس نے خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو 30 دن کے لیے ضبط کر لیا۔ پولیس نے اس موقع پر یاددہانی کرائی کہ ریڈ سگنل توڑنے جیسے اقدامات نہ صرف مہلک حادثات کا باعث بنتے ہیں بلکہ بچوں جیسے حساس ذہنوں پر گہرے نفسیاتی اثرات بھی چھوڑ سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button