متحدہ عرب امارات

شارجہ بلدیہ نے کوویڈ-19 کے دوران 322 پاپ اپ شاپس کو ختم کردیا-

شارجہ بلدیہ نے 322 پاپ-اپ شاپس کو ختم کردیا ہے اور جعلی ماسک اور سینیٹائزر کے علاوہ کاسمیٹکس اور ذاتی نگہداشت سے متعلق مصنوعات کی ایک بڑی مقدار ضبط کرلی ہے جس سے صحت عامہ کو خطرہ لاحق ہے۔

کوویڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے 10،300 معائنہ مہمات کے بعد کریک ڈاؤن کیا گیا۔

شارجہ بلدیہ میں بلدیاتی کنٹرول اور معائنے کے ڈائریکٹر عادل عمر نے بتایا کہ شہری ادارے نے تمام منفی سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے اپنے معائنہ کو تیز کردیا ہے-

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ نے مجموعی طور پر 322 پاپ-اپ شاپس کو ختم کردیا ، جہاں سے جعلی ماسک اور سینیائٹرز اور کاسمیٹکس کا میعاد ختم ہونے والا سامان برآمد ہوا۔ عمر نے بتایا کہ کچھ دکاندار صنعتی علاقوں میں صارفین کو راغب کرنے کے لئے جعلی مصنوعات فروخت کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ، "ان میں سے بیشتر غیر قانونی طور پر ملک میں مقیم تھے ، جبکہ کچھ کو تو پولیس نے وانٹڈ قرار دیا تھا۔”

میونسپلٹی نے امارات کے مختلف علاقوں خصوصا لیبر رہائش اور صنعتی علاقوں کے آس پاس غیر قانونی دکانوں کو نشانہ بنانے والی مہم کے تحت 40 ٹیمیں تعینات کی ہیں۔

شہری ادارہ موسم گرما کے دوران معائنہ اور نگرانی کی مہموں کو تیز کرے گا ۔

اہلکار نے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ 993 پر فون کرکے ایسی غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع دیں۔

Source : Khaleej Times
15 June 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button