
خلیج اردو
عجمان: عجمان پولیس نے منگل کے روز ایک اہم ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے الیکٹرک اسکوٹرز اور دو پہیوں والی گاڑیوں کے استعمال کنندگان کو روڈ سیفٹی قوانین کی پابندی کی ہدایت کی ہے۔ پولیس نے واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ بغیر اجازت نامے کے استعمال ہونے والی الیکٹرک بائیکس اور اسکوٹرز پر مکمل پابندی عائد ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں مختلف موٹر سائیکل سواروں اور ڈرائیورز کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیاں دکھائی گئی ہیں، جن میں غلط سمت میں گاڑی چلانا بھی شامل ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ لوگوں کی جان کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔
https://twitter.com/ajmanpoliceghq/status/1947536014307955091
متحدہ عرب امارات بھر میں حکام بارہا موٹر سائیکل سواروں، خاص طور پر ڈلیوری رائیڈرز، کو احتیاط اور قوانین کی مکمل پابندی کی تاکید کرتے آئے ہیں تاکہ سڑک پر ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
حال ہی میں دبئی میں ڈلیوری سروس سے منسلک 19 موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا گیا ہے۔ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) کے مطابق ان رائیڈرز نے حفاظتی سامان نہ پہننے، لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے اور بغیر پیشہ ورانہ تربیتی سرٹیفکیٹ کے موٹر سائیکل چلانے جیسے سنگین قواعد کی خلاف ورزی کی۔
RTA کے لائسنسنگ ایجنسی کے سی ای او احمد محبوب نے کہا، "یہ ضوابط ڈلیوری سروس کے معیار اور سڑکوں پر سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں۔ ہم ایسی خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کریں گے۔







