
خلیج اردو
دبئی اور شارجہ کے درمیان روزانہ سفر کرنے والے مسافروں کیلئے دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے نئی بس سروس متعارف کرا دی ہے۔ جمعہ 25 جولائی کو جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، نئی بس سروس "ای 308” دبئی کے اسٹیڈیم بس اسٹیشن کو شارجہ کے الجبيل بس اسٹیشن سے جوڑے گی۔
یہ بس سروس روزانہ صبح 5 بجے سے رات 11:30 بجے تک دستیاب ہوگی، جبکہ ہر 30 منٹ بعد بس روانہ کی جائے گی۔ اس سروس کا یکطرفہ کرایہ 12 درہم مقرر کیا گیا ہے۔
یہ اقدام دبئی اور شارجہ کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لئے کیا گیا ہے تاکہ عوامی ٹرانسپورٹ کے ذریعے دونوں امارات کے درمیان آمد و رفت کو آسان بنایا جا سکے۔






