متحدہ عرب امارات

یو اے ای سنٹرل بینک نے غیر ملکی انشورنس کمپنی کی موٹر انشورنس سرگرمیاں معطل کر دیں

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات کے سنٹرل بینک نے ایک غیر ملکی انشورنس کمپنی کی برانچ کی موٹر انشورنس سرگرمیوں کو معطل کر دیا ہے۔ اتھارٹی نے واضح کیا کہ معطلی سے قبل کیے گئے انشورنس معاہدوں سے متعلق تمام حقوق و فرائض بدستور کمپنی کی ذمہ داری ہوں گے۔

یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب مذکورہ کمپنی انشورنس قانون اور موجودہ قواعد و ضوابط کے تحت مقرر کردہ سالویسی اور گارنٹی تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہی۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ سنٹرل بینک نے کسی غیر ملکی ادارے کی برانچ کے خلاف کارروائی کی ہو۔ حال ہی میں سنٹرل بینک نے ملک میں کام کرنے والی ایک غیر ملکی بینک کی برانچ پر اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی پر 59 لاکھ درہم کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

اس کے علاوہ 16 جولائی کو سنٹرل بینک نے ایک اور غیر ملکی بینک کی برانچ پر مارکیٹ کنڈکٹ اور صارفین کے تحفظ کے ضوابط کی خلاف ورزی پر 6 لاکھ درہم کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ تاہم دونوں مواقع پر بینکوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button